• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مدینہ سے ملتان کی پرواز میں بچی کی پیدائش

شائع December 12, 2017

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز کے دوران ایک بچی کی پیدائش ہوئی، جس کا اعلان پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر کیا۔

پی آئی اے نے ٹوئٹر پر عملے کی خواتین کے ساتھ بچی کی تصاویر شیئر کرکے یہ خبر لوگوں تک پہنچائی۔

ٹویٹ میں پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ’معجزات تو ہر روز ہوتے ہیں اور آج مدینہ سے ملتان جانے والی پی کے 716 پرواز کے دوران ایک چھوٹا سا معجزہ ہمارے درمیان بھی ہوا، ایک خوبصورت بچی کی پیدائش ہوئی، والدین نہایت خوش تھے اور انہوں نے پرواز کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے اس بچی کی پیدائش میں مدد کی، ہم والدین کو مبارکباد دیتے ہیں اور عملے کے بہترین کام پر ان کو سراہاتے ہیں‘۔

ڈان نیوز کے مطابق فلائٹ پر موجود حاملہ خاتون عمرہ کے بعد مدینہ سے ملتان واپس جارہی تھیں۔

دوران پرواز ان کی بچی کی پیدائش ہوئی البتہ وہ اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔

البتہ ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے ایک حاملہ خاتون کے اس وقت فلائٹ پر موجودگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر اس خاتون کو ایسی حالت میں پی آئی اے میں پرواز کرنے کی اجازت کیسے ملی؟

ایک اور صارف نے پوچھا کے کیا پی آئی اے 9 ماہ کی حاملہ خاتون کو سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے؟

جبکہ لوگوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا اس بچی کو اب زندگی بھر طیارے میں مفت سفر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات سے فلپائن جانے والے مسافر طیارے میں دوران پرواز بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد ایئرلائن کی جانب سے اس بچی کو عمر بھر کے لیے مفت سروسز کی ممبرشپ دے دی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق نومولود بچی کو سیبو پیسیفک ایئر لائنز کے پالیسی کے مطابق لائف ٹائم ممبرشپ دے دی گئی تھی، جس کے تحت وہ تاحیات ایئرلائن کی سروسز مفت حاصل کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024