• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی

شائع December 11, 2017 اپ ڈیٹ December 20, 2017
پہلے ہی خبریں تھیں کہ دونوں 12 دسمبر کو شادی کریں گے—فوٹو: ٹوئٹر
پہلے ہی خبریں تھیں کہ دونوں 12 دسمبر کو شادی کریں گے—فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی سے متعلق خبریں تو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گردش کر رہی تھیں، تاہم تازہ خبر یہ ہے کہ دونوں نے خاموشی سے 11 دسمبر کی صبح شادی کرلی۔

اپنی شادی سے متعلق خوشخبری دینے کے لیے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا، اور دونوں نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو پھولوں کی مالہا پہنانے کی تصاویر شیئر کیں۔

دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی جملے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کے خوشںصیب دن ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے‘۔

جوڑے نے اپنی شادی کے لیے نیک خواہشات پر دوستوں، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جوڑے کی جانب سے تصاویر ٹوئیٹ کرنے سے قبل ہی شوبز نیوز ویب سائٹ ‘فلم فیئر‘ نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں نے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کیا سمجھیں، شادی ہوگئی یا ہونے والی ہے؟

خبر کے مطابق ویرات کوہلی اورانوشکا شرما نے اٹلی کے معروف شہر ’ملان‘ میں سادہ اور نجی تقریب کے دوران 11 دسمبر کی صبح شادی کرلی، جس کا اعلان رات دیر گئے تک کردیا جائے گا۔

بعد ازاں اسی ویب سائٹ نے دونوں کی شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے اٹلی کے 800 سالہ قدیم علاقے تسکانہ کے ایک گاؤں میں شادی رچالی۔

خبر کے مطبق یہ گاؤں اسی لگژری ہوٹل کے قریب ہے، جہاں پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب منعقد ہونے کی خبریں آئی تھیں۔

اسی خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جوڑا اپنی شادی کی رجسٹریشن ممبئی کی بندرا فیملی کورٹ میں 4 جنوری کو کرے گا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اگلے ہفتے متوقع

خبر میں بتایا گیا کہ جوڑے نے اپنی شادی کا پروگرام رواں برس سری لنکا میں ملاقات کے دوران طے کیا تھا۔

خبریں ہیں کہ جوڑا اٹلی میں شادی رچانے کے بعد رواں ماہ ممبئی میں 21 دسمبر کو ایک پرتعیش تقریب کا اہتمام بھی کرے گا، جس میں کرکٹرز اور فلم انڈسٹری سمیت میڈیا، بزنس اور سیاست کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024