ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود برکاتی انتقال کرگئے
پاکستان کے نامور ادیب اور مشہور میگزین ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی طویل عرصے کی علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مسعود احمد برکاتی کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بتایا کے وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال گزشتہ روز اتوار کو ہوا۔
وہ گزشتہ 65 سال سے ہمدرد نونہال میگزین کی ادارت کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ انہوں نے بچوں کے ادب کے حوالے سے 20 کتابیں بھی تحریر کیں۔
بہت سے تجزیہ کاروں نے ایسا بھی لکھا کہ مسعود احمد برکاتی کا اس میگزین کی ادارت کا یہ عرصہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔
مسعود برکاتی اس میگزین کے مالک حکیم محمد سعید کے ساتھی بھی تھے، مسعود برکاتی کا تعلق ہندوستانی ریاست ٹونک سے تھا۔
ان کے بڑے بھائی حاکم محمود احمد برکاتی ایک محقق اور اسکالر تھے۔
انہوں نے سوگوران میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔
مسعود احمد برکاتی کی تدفین 11 دسمبر کو بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی بعد کی جائے گی۔
یہ خبر 11 دسمبر 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی
تبصرے (1) بند ہیں