• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسرائیلی فوج کا 'حماس کی سرنگ' کو تباہ کرنے کا دعویٰ

شائع December 10, 2017

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک کارروائی کے دوران غزہ سے ان کے علاقے تک وسیع کی گئی ایک سرنگ کو تباہ کردی ہے اور یہ دعویٰ بیت المقدس (یروشلم) کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع کے مطابق اس سرنگ کو حماس نے بنایا تھا جر غزہ کی پٹی سے شروع ہورہی تھی اور ہمارے علاقے تک پہنچا دی گئی تھی لیکن اسرائیل اس کے حوالے سے بے خبر تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حال ہی میں کیا جانے والا یہ دوسرا آپریشن ہے جبکہ 30 اکتوبر کو بھی ایک سرنگ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جوناتھن کونریکس نے کہا کہ اس طرح کے سرنگ کو ماضی میں حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور جس سرنگ کو تباہ کیا گیا ہے اس کا کھوج چند ہفتے قبل لگایا گیا تھا اور فوج اس کی نگرانی کررہی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق سرنگ فلسطینی شہر خان یونس سے اسرائیلی علاقے کے اندر سیکڑوں میٹر تک پہنچائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں موجود عربوں کا بائیکاٹ کیاجائے، اسرائیلی وزیردفاع

انھوں نے سرنگ کو اسرائیل کے اندر کسی مخصوص علاقے تک پہنچنے کے حوالے سے حتمی بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ سرنگ کے اخراج کی جگہ تاحال نہیں بنائی گئی تھی۔

جوناتھن کونریکس نے کہا کہ 'ہم اس کو اسرائیلی سرحد کی سنگین خلاف ورزی کے طور پر دیکھتے ہیں' اور اسرائیل اس میں مزید اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے واضح کیا کہ اس سرنگ کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس (یروشلم) کے حوالے سے فیصلے کے بعد شروع ہونے والے جھڑپوں سے نہیں ہے کیونکہ یہ چند ہفتے پہلے سامنے آئی تھی۔

خیال رہے کہ فلسطین بھر میں امریکی صدر کے متنازع فیصلے کے بعد شدید احتجاج جاری ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کئی فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

anar Dec 11, 2017 01:22am
Jis kay paas talim hey usi ka danka bajta hey.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024