• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وکیل کی عدم پیشی، شاہ زیب حسن کیس کی سماعت ملتوی

شائع December 7, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی ایس ایل) فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ کی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہونے کے سبب کیس کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہوں پر جرح کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی حسن رضا چار دسمبر کو گواہ کے طور پر ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں اوپنر کے وکیل کاشف رجوانہ نے اپنی جرح مکمل کرتے ہوئے مختلف سوالات کیے۔

جمعرات کو طویل قامت پیسر محمد عرفان نے بورڈ کے آخری گواہ کے طور پر ٹریبونل کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن کاشف رجوانہ نے اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی جس کی وجہ سے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مقدمے کی اگلی سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024