• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

حقوق نسواں کا علمبردار ہونے پر فخر ہے، میئر لندن

شائع December 7, 2017

میئر لندن صادق خان 6 دسمبر کو پاکستان کے دورے پر براستہ واہگہ بارڈر پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات سمیت الحمرہ ہال میں عوام اور میڈیا نمائندوں سے بات بھی کی۔

میئر لندن صادق خان کے 6 روزہ تاریخی دورے کا آغاز بھارت سے 3 دسمبر کو ہوا تھا، وہ ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کے بعد لاہور پہنچے۔

میئر لندن کا لاہور کا یہ پہلا دورہ تھا، ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ برطانوی دارالحکومت لندن کے ثقافتی و معاشی تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

میئر لندن صادق خان کے ساتھ الحمرہ ہال میں ہونے والی گفتگو میں ماڈریٹر کی ذمہ داریاں نوجوان صحافی منیزے جہانگیر نے نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن کے میئر کی لاہور آمد

میئر لندن صادق خان سے اس پہلی عوامی و میڈیائی گفتگو کے دوران نہ صرف سیاسی و معاشی بلکہ ثقافتی سوالات بھی کیے گئے، جن کے انہوں نے کھل کر جوابات بھی دیے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران برطانیہ میں پاکستانی نژاد لوگوں کے ساتھ درپیش مسائل سمیت ممکنہ طور پر مستقبل میں ایک مسلمان کی جانب سے برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے جیسے معاملات کو بھی چھیڑا۔

صادق خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا—فوٹو: لوٹس پی آر
صادق خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا—فوٹو: لوٹس پی آر

ثقافتی اقدار کے سماج کو تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ثقافتی اقدار معاشرے میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایک اچھا کلچر نہ صرف سماج پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، بلکہ اس کی جھلک بھی معاشرے میں نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں، ڈرامے، گانے تھیٹر اور مجسمہ سازی کے فن بھی کلچر کا حصہ ہیں، جس وجہ سے مہذب معاشروں میں ہرجگہ دنیا کے معروف افراد کے مجسمے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اتحاد کے ساتھ ہی دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے، میئر لندن
میئر لندن نے پاکستانی فنکاروں سے بھی ملاقات کی—فوٹو: لوٹس پی آر
میئر لندن نے پاکستانی فنکاروں سے بھی ملاقات کی—فوٹو: لوٹس پی آر

صادق خان نےبتایا کہ دیگر مہذب ممالک کی طرح برطانیہ کے پاس بھی ایک پارلیمنٹ ہے، جہاں دنیا کے معروف مرد حضرات کے مجسمے ہیں، یہ اتفاق ہے کہ پارلیمنٹ میں’فیمنزم‘ کے حامی ہونے کے باوجود کسی بھی خاتون کا مجسمہ وہاں نہیں تھا۔

میئر لندن کے مطابق لیکن جیسے ہی وہ میئر منتخب ہوئے، انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک خاتون کا مجسمہ نصب کرایا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ حقوق نسواں کے زبردست حامی اور علمبردار ہیں۔

پاکستانی نژاد صادق خان نے اپنے خاندان سے متعلق بتایا کہ انہیں 2 بیٹیاں ہیں، جنہیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دنیا میں عظیم عورتیں بھی ہیں، جن کے ساتھ میں ہمیشہ کھڑا ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: میئر لندن صادق خان کے لیے ممبئی میں پرتعیش پارٹی

میئر لندن نے مزید کہا کہ ان کے شہر میں دنیا کی بہترین عورتیں موجود ہیں، اور ان کی بیٹیاں بھی دنیا کی عظیم عورتیں بنیں گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ خوشنصیب ہیں کہ ان کی زندگی میں ان کی بیوی، بہن، والدہ اور بیٹیوں کی صورت میں بہت ساری بہادر عورتیں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ میئر لندن 6 دسمبر کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے دورے کے بعد براستہ واہگہ بارڈر پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داخل ہوئے تھے۔

اس سے قبل صادق خان کے اعزاز میں 3 دسمبر کو مممبئی میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے پرتعیش پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں بولی وڈ ستارے بھی شامل ہوئے تھے۔

Incredible first day in Pakistan in the cultural capital Lahore, meeting young leaders, business people and politicians. #LondonIsOpen

A post shared by Mayor of London, Sadiq Khan (@mayorofldn) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024