• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انڈوں کی زردی کی رنگت کیا بتاتی ہے؟

شائع December 1, 2018 اپ ڈیٹ December 2, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انڈے صحت کے لیے بہت فائدہ مند قرار دیئے جاتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اس کی زردی کی رنگت سے بھی جان سکتے ہیں کہ وہ صحت کے لیے کتنے فائدہ مند ہیں؟

جی ہاں واقعی زردی کی رنگت سے بتایا جاسکتا ہے کہ وہ صحت مند مرغی سے ہیں اور ان میں مناسب مقدار میں وٹامن اے، سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : دیسی انڈے مفید یا سفید انڈے؟

اسی طرح زردی کی رنگت سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ ان میں صحت بخش اجزاءکی کمی ہوسکتی ہے۔

گہرے اورنج رنگ کی زردی

اگر انڈے کی زردی گہرے اورنج رنگ کی ہو تو عام طور پر یہ اس کے بہت زیادہ صحت بخش ہونے کی علامت ہوتی ہے، اور ممکنہ طور پر ایسے فارم سے اس کا تعلق ہوسکتا ہے جہاں مرغیوں کو دن کی روشنی میں گھومنے کا موقع ملتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ تاریک جگہوں پر قید نہیں رہتیں۔ ان مرغیوں کو قدرتی غذا کھانے کا موقع ملتا ہے اور اسی وجہ سے انڈے صحت بخش اجزاءسے بھرپور ہوتے ہیں جیسے وٹامن اے، ای اور فیٹی ایسڈز بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں۔

ہلکے اورنج رنگ کی زردی

اس طرح کے انڈے یاسے فارمز سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مرغیوں کے لیے حالات تو زیادہ خراب نہ ہو مگر پھر بھی بہت زیادہ موزوں نہ ہوں۔ آسان الفاظ میں ان فارمز میں مرغیوں کو گھومنے کی زیادہ آزادی نہیں ہوتی بلکہ وہ جنگلے کے اندر مصنوعی روشنیوں میں پرورش پاتی ہیں۔ انہیں قدرتی غذا کھانے کا موقع بھی نہیں ملتا بلکہ پولٹری فیڈ استعمال کرائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈوں کے جسم پر مرتب ہونے والے 11 اثرات

پیلے یا زرد رنگ کی زردی

ایسے انڈے عام طور پر سپر مارکیٹس میں دستیاب ہوتے ہیں اور فیکٹری چکن سے تعلق رکھتے ہیں، یعنی ایسے بڑی فیکٹریاں، جہاں ان پرندوں کی حالت کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتی، انہیں سورج کی روشنی کبھی میسر نہیں آتی، رہنے کی جگہ بہت کم ہوتی ہے اور اکثر غلیظ جگہیں ہوتی ہیں۔ ان مرغیوں کی غذا بھی صحت بخش نہیں ہوتی اور ان میں صحت بخش اجزاءکی واضح کمی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024