• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لندن کے میئر کی لاہور آمد، شہباز شریف سے ملاقات

شائع December 6, 2017

لندن کے میئر صادق خان واہگا بارڈر کے ذریعے بھارت سے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا پنجاب حکومت کے اراکین کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور انگلستان کے شہر لندن کے میئر صادق خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

لندن میئر صادق خان پاکستان میں اپنے دورے کے دوران اسلام آباد اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔

صادق خان نے اپنے دورے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ لندن اور پاکستان کے بڑے شہروں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ’میں اپنے دورے سے ہمارے شہروں اور ملک کے درمیان نئی راہیں پیدا کرنا چاہتا ہوں جس سے برطانوی اور پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچے گا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے میرا تعلق ہونے کے ناطے مجھے اس ملک سے بے حد لگاؤ ہے۔

خیال رہے کہ صادق خان لندن کے پہلے میئر ہیں جنہوں نے سرکاری طور پر پاکستان کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: میئرلندن کا پاک-بھارت دورہ: ممبئی میں پرتعیش پارٹی

بھارت میں اپنے دورے کے دوران وہ دہلی، ممبئی اور امرتسر گئے تھے جہاں انہوں نے سیاستدانوں اور معروف فلمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

صادق خان کا بھارت اور پاکستان کا دورہ 'لندن از اوپن' (لندن کھلا ہے) مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد لندن میں سرمایہ کاری اور تجارت کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024