• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریچا چڈا پرتعیش پارٹیوں میں کیوں نہیں جاتیں؟

شائع December 5, 2017
ریچا چڈا فقرے رٹرنز میں ایکشن میں نظر آئیں گی—فائل فوٹو
ریچا چڈا فقرے رٹرنز میں ایکشن میں نظر آئیں گی—فائل فوٹو

ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈین فلم ’فقرے رٹرنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

’فقرے رٹرنز‘ میں کرمنل خاتون بھولی پنجابن کا کردار ادا کرنے والی ریچا چڈا کہتی ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں اپنے فلمی کردار سے بہت مختلف ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے بولی وڈ میں ہونے والی بڑی اور پرتعیش پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کا سبب بھی بتادیا۔

شوبز نشریاتی ادارے گلیم شام سے خصوصی بات کرتے ہوئے ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ وہ ’فقرے رٹرنز‘ کی بھولی پنجابن سے کافی مختلف ہیں، وہ حقیقی زندگی میں نہایت ہی حساس اور مختلف شخصیت کی مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھولی پنجابن فقرے بوائز کے ساتھ واپس آنے کو تیار

اپنی فلم ’فقرے رٹرنز‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کی پہلی فلم کے دوران سب اداکار ایک دوسرے سے ناواقف تھے، تاہم اس بار تمام اداکاروں میں اچھی دعا سلام ہوگئی، جس وجہ سے فلم میں کام کرنے کے دوران زیادہ مزہ آیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ بولی وڈ کی پرتعیش پارٹیوں میں شرکت کرنا کیریئرکے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے، کہ جواب میں ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ ’ انہیں اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں، کیوں کہ انہیں ایسی پارٹیوں میں شرکت کی دعوت نہیں دی جاتی۔

—فوٹو: رچیتا مشرا
—فوٹو: رچیتا مشرا

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکار کے طور پر یہ لازمی ہے کہ ہرکوئی اپنے نمبر بڑھائے، تاہم انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ اگر ان کی کوئی بھی فلم مداحوں کو اچھی لگی اور شائقین فلم دیکھ کر ہنس پڑے، یہی ان کے لیے کافی ہے۔

خیال رہے کہ ریچا چڈا کی آنے والی فلم ’فقرے رٹرنز‘4 سال قبل 2013 میں آنے والی کامیڈی فلم ’فقرے‘ کا سیکوئل ہے۔

مزید پڑھیں: فقرے رٹرنز کے ’چوچے‘ کو مستقبل دکھائی دیتا ہے

’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی، اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کے ساتھ پنگے کرتیں نظر آئیں گی۔

سیریز کی پہلی فلم ’فقرے‘ میں چاروں دوستوں نے مل کر بھولی پنجابن کو جیل بھیج دیا تھا۔

پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات مرغدیپ سنگھ لمبا دی ہیں، اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کا پہلا ٹریلر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، فلم کو آئندہ ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Twitter Ads info and privacy

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024