• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

افغانستان: ’القاعدہ برصغیر کی سینئر قیادت سمیت متعدد ہلاک‘

شائع December 5, 2017

کابل: افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اتحادی فورسز کے ساتھ کیے جانے والے مشترکہ آپریشنز میں القاعدہ کی اعلیٰ قیادت سمیت درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایس کے جاری بیان میں القاعدہ کے سینئر رہنما عمر خطاب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

این ڈی ایس نے ایک جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ آپریشنز میں جنوبی صوبہ زابل اور مشرقی صوبوں غزنی اور پکتیا میں القاعدہ کے 5 ٹھکانوں کو تبادہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اتحادی افواج کے ساتھ کیے جانے والے مشترکہ آپریشنز میں 80 دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر 27 کو گرفتار کیا گیا۔

افغان انٹیلی جنس نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے رہنما عمر خطاب کے حوالے سے کہا کہ وہ القاعدہ برصغیر کے نائب کمانڈر تھے جو افغانستان کے علاوہ پاکستان، بھارت، میانمار اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ این ڈی ایس کے جاری بیان میں مذکورہ آپریشن کے درست وقت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024