• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایم کیو ایم چھوڑی ہے نہ علیحدگی کا اعلان کیا، کامران ٹیسوری

شائع December 4, 2017

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’نیوز وائز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’اختلاف رائے رکھنا ہر شخص کا بنیادی حق اور جمہوریت کا حسن ہے، میں نے ایم کیو ایم چھوڑی ہے نہ علیحدگی کا اعلان کیا جبکہ میرے تحفظات کے اظہار کو پارٹی سے علیحدگی سمجھنا غلط ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنے تحفظات پر فاروق ستار سے تفصیلی بات چیت کروں گا جس کے بعد اپنے موقف سے سب کو آگاہ کروں گا۔‘

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا ایم کیو ایم میں گروپ بندی کی خواہش کا کچھ لوگوں نے اظہار اور کوشش بھی کی، ایم کیو ایم کے کسی بھی پریس کانفرنس میں مجبوری کی باعث کوئی شرکت نہ کر سکے تو اس کو گروپ بندی کا نام دے کر خبر بنانا مناسب بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کا ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رکن علی رضا عابدی سے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’علی رضا عابدی ہمارے رکن قومی اسمبلی ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے ضم ہونے والے معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیا، لیکن ہم ان کو جلد منا لیں گے۔‘

انہوں کا کہا کہ ’میں فاروق ستار کی والدہ، جو میری والدہ اور ان کی اہلیہ، جو میری بہن ہیں دونوں کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میں نہیں چاہتا کہ والدہ کو سیاست میں لایا جائے اور امی ٹو والی قسط یہاں کہلائی جائے۔‘

سلیم شہزاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'سلیم شہزاد، فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ سے ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی، لیکن انہوں نے میرے کسی اقدام سے پہلے ہی اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔‘

یاد رہے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے اکتوبر میں ’ڈان نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ ’22 اگست 2016 سے اپریل 2017 تک پارٹی میں کوئی اختلاف یا گروہ بندی نہیں تھی، لیکن کامران ٹیسوری کی پارٹی میں شمولیت کے بعد اختلافات سامنے آئے، ان کی شمولیت سے پارٹی کو بری طرح نقصان ہورہا ہے اور آمریت قائم ہورہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کا سلمان بلوچ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بعد ازاں کامران ٹیسوری نے سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے عائد الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ’ڈان نیوز‘ کے خصوصی پروگرام میں کہا کہ وہ اس معاملے میں قانونی ماہرین سے رابطے میں ہیں اور سلمان بلوچ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

کامران ٹیسوری کی جانب سے اختلافات کے باعث پارٹی سے علیحدگی کا اعلان بھی سامنے آیا تھا۔

پارٹی ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایم کیو ایم میں موجود ’عامر خان گروپ‘ سے ان کے کئی روز سے اختلافات چل رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024