• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں

شائع December 22, 2018 اپ ڈیٹ February 17, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے پرانے موبائل فون کو فروخت یا بدل کر نئی ڈیوائس لینا چاہتے ہیں؟ تو اس کا ڈیٹا درست طریقے سے صارف کرنا ہی ذاتی ڈیٹا کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روک سکتا ہے۔

یاد رکھیں کہ کسی بھی فون کو سو فیصد تباہ کردینا ممکن نہیں اور اس کی اسٹوریج سو فیصد فول پروف ہوتی ہے، یعنی ڈیٹا کو درست ٹولز سے ریکور کرنا بالکل ممکن ہے۔

یہاں آپ جان سکیں گے کہ اینڈرائیڈ فون کو فروخت کرنے سے پہلے ڈیٹا کی صفائی کیسے کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : اسمارٹ فون ختم کرنے کے منصوبے کا آغٖاز؟

سب سے پہلے

تمام ڈیٹا بشمول کانٹیکٹس کا بیک اپ بنائیں، جس سے قیمتی تصاویر کی محرومی سے بچ سکتے ہیں بلکہ نئے فون میں بھی یہ معلومات آپ کو دستیاب ہوگی جس سے آپ ایپس، کانٹیکٹس اور دیگر ڈیٹا کو بیک اپ سے ری اسٹور کرسکیں گے۔

آئی فون صارفین : اگر تو آپ آئی کلاﺅڈ پر سائن اپ ہوچکے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کے فون کا ڈیٹا خودکار طور پر محفوظ ہوچکا ہے جسے آپ سیٹنگز، اپنے نام، آئی کلاﺅڈ اور آئی کلاﺅڈ بیک اپ میں جاکر چیک کرسکتے ہیں یا آن کرسکتے ہیں، تاہم اس سروس میں اسٹوریج محدود ہوتی ہے تو بہتر ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر آئی ٹیونز میں مینوئلی یہ کام کرلیں۔

اینڈرائیڈ صارفین : ہر اینڈرائیڈ فون دوسرے سے مختلف ہوتا ہے (کیونکہ متعدد کمپنیاں یہ فونز تیار کرتی ہیں) تو بیک اپ کے لیے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے، ویسے ان ڈیوائسز میں کانٹیکٹس، کیلنڈر اور اس سے ملتا جلتا ڈیٹا پہلے ہی گوگل اکاﺅنٹ کی بدولت سِنک (sync) ہوچکا ہوتا ہے اور خودکار طورپر بیک اپ بن جاتا ہے، جسے آپ سیٹنگز، سسٹم اور بیک اپ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔ ان فونز میں ایپ ڈیٹا، کال ہسٹری، ڈیوائس سیٹنگز، فوٹوز اور ٹیکسٹ پیغامات خودکار طور پر بیک اپ ڈیٹا میں محفوظ ہوتے ہیں۔

اپنے اکاﺅنٹس کو ڈی رجسٹر کریں

سب کچھ ڈیلیٹ کرنے سے قبل آپ کو اپنے فون کے مختلف اکاﺅنٹس میں خود کو ڈی رجسٹر کرنا چاہئے تاکہ فون کے نئے مالک کو اسے ری ایکٹیو کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا نہ ہو اور آپ اس فون کی لوکیشن فروخت کے بعد ٹریک نہ کرسکیں۔

آئی فون صارفین : سیٹنگز، اپنے نام اور سائن آﺅٹ پر کلک کریں، اس سے ڈیوائس سے آپ کا اکاﺅنٹ ختم ہوجائے گا اور نئے مالک کے لیے فون اپنے اکاﺅنٹ سے ایکٹیویٹ کرنا ممکن ہوجائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین : بیشتر اینڈرائیڈ صارفین کو اس قسم کا سامنا نہیں ہوتا یعنی پرانے فون پر اپنا اکاﺅنٹ ایکٹیویٹ کرنا، مگر یہ اچھا خیال ہے کہ آپ اپنا فون فروخت کرنے سے قبل گوگل اکاﺅنٹ سے سائن آﺅٹ ہوجائیں اور پھر ری سیٹ کریں۔ اس کے لیے سیٹنگز، یوزر اینڈ اکاﺅنٹس اور اپنے گوگل اکاﺅنٹ پر کلک کرکے ریموو اکاﺅنٹ بٹن پر کلک کریں، سام سنگ میں آپ سام سنگ اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے سینٹگز، اکاﺅنٹس، سام سنگ اکاﺅنٹ پر جاکر کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو میں ریموو اکاﺅنٹ کا انتخاب کریں۔

اپنا ڈیٹا محفوظ طریقے سے صاف کریں

جب آپ کو اطمینان ہوجائے کہ سب کچھ بیک اپ ہوچکا ہے تو اپنی ڈیوائس سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، مگر اس کے ضروری ہے کہ اس کو ایسے کیا جائے کہ فون کا نیا مالک آپ کی ذاتی معلومات کو دوبارہ ریکور نہ کرسکے۔

جب آپ اپنے فون یا کمپیوٹر سے کسی فائل کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ درحقیقت ختم نہیں ہوجاتی، بس ڈیوائس اس کے اسپیس کو دیگر ڈیٹا کو اوور رائٹ کرکے فری ظاہری کرتی ہے، مگر کوئی بھی آسانی سے دستیاب ریکوری سافٹ وئیرز سے حال ہی میں ڈیلیٹ کی جانے والی فائلز ریکور کرسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اپنی ڈیوائسز کو انکرپٹ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے خصوصاً اس وقت جب آپ ڈیوائس کو فروخت کرنے والے ہوں۔

آئی فون صارفین : آئی فون میں عرصے سے انکرپٹڈ بائی ڈیفالٹ ہے اور آپ اسے ٹرن آف بھی نہیں کرسکتے، تو اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو اس میں ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کے لیے سیٹنگز، جنرل اور ری سیٹ پر کلک کرے اریز آل کانٹینٹ اینڈ سیٹنگز کا انتخاب کریں، جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا فون پر ویلکم اسکرین نمودار ہوگی جو آپ نے فون خریدنے کے بعد دیکھی ہوگی۔

اینڈرائیڈ صارفین : متعدد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب انکرپٹڈ ہیں مگر اس کا انحصار کمپنیوں اور ڈیوائس کی عمر پر ہوتا ہے، تو اینڈرائیڈ رفونز پر ڈیٹا اڑانے سے پہلے چند اضافی اقدامات ضرورت ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے سیٹنگز، سیکیورٹی اور پھر انکرپشن سیٹنگ کو دیکھیں، اگر وہاں بتایا گیا ہو تو کہ آپ کا فون انکرپٹڈ ہے تو ٹھیک ورنہ انکرپٹڈ فون پر کلک کرکے اس عمل کو شروع کریں۔

اس میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں مگر جب وہ مکمل ہوجائے تو اب ڈیٹا اڑانے کے لیے تیار ہوجائیں جس کے لیے سیٹنگز، سسٹم ری سیٹ آپشنز اور پھر اریز آل ڈیٹا یا فیکٹری ری سیٹ کے ذریعے یہ کاممکن ہے۔

اگر آپ کے پاس زیادہ پرانا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں ہوسکتا ہے کہ انکرپٹ کا آپشن ہی نہ ہو تو پھر اپنا فون فیکٹری ری سیٹ کرنے کے بعد کسی ایپ جیسے iShredder 5 کا استعمال کرکے فون کے فری اسپیس کو بھی صاف کردیں، جس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کریں۔

تمام سروسز جیسے ای میل اور سوشل میڈیا سے لاگ آﺅٹ ہوں اور پھر ان کا ڈیٹا بھی صاف کریں، اگر ممکن ہو تو۔

اس فون کا سیریل نمبر اپنے ریکارڈ میں ضرور محفوظ رکھیں۔

ڈیلیٹ کیے جانے والے ڈیٹا کو اوور رائٹ

تو اب انکرپٹ کرکے فیکٹری ری سیٹ کرکے سب کچھ ڈیلیٹ کرچکے ہیں تو اب اس ڈیٹا کے حصول کو مزید ناممکن بنانے کے لیے کسی قسم کے بیکار ڈیٹا سے اسے اوور رائٹ کردیں۔

اس کے لیے اپنی ڈیوائس کے سیٹ اپ میں جائیں مگر اس بار کسی بھی گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان نہ ہو، جب سیٹ اپ نئے صارف کے طور پر سامنے آجائے تو جتنی دیر تک ہوسکے ہائی ریزولوشن ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔ اس عمل کو دہرا کر جتنی جگہ ہوسکتی ہے بھر دیں۔اس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کردیں۔

یہ بھی دیکھیں : اینڈرائیڈ فونز کی اسٹوریج صاف کرنے کا آسان طریقہ

اس عمل کو دہرائیں

اگر آپ زیادہ تشویش کے شکار ہیں تو اوپر دی گئی ٹپس کو کئی بار دہرائیں تاکہ اطمینان ہوجائے کہ ڈیٹا یقینی طور پر ڈیلیٹ ہوچکا ہے اور کوئی بھی اسے ریکور نہیں کرسکتا۔

یہ بھی خیال رکھیں

ویسے یہ کہنا تو نہیں چاہئے مگر فون کو فروخت کرنے سے پہلے اپنا سم کارڈ اور ایس ایس ڈی کارڈ بھی نکال لیں، جس کے بعد نرم اور خشک کپڑے سے اچھی طرح فون کو صاف کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024