• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جراسک ورلڈ:’فالن کنگڈم‘ کے بے قابو ڈائنا سور

شائع December 4, 2017

معروف ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم گزشتہ ہفتے فلم کی پہلی جھلک جاری کیے جانے کے بعد اس کا مختصر مگر خطرناک ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔

15 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر کے شروع ہوتے ہی بے قابو ڈائنا سورز کو فلم کے مرکزی اداکار کرس پراٹ کے پیچھے تیزی سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خود پربے قابو ڈائنا سورز کے حملے کی وجہ سے کرس پراٹ کو خوفناک آواز میں چلاتے ہوئے تیزی سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کرس پراٹ اپنے ساتھیوں سمیت جنگل پہنچتا ہے، جہاں دیو قامت ڈائنا سور ان پر حملہ کرنے کی غرض سے چڑھ دورتے ہیں، تاہم وہ محفوظ رہتے ہیں۔

گزشتہ ماہ 23 نومبر کو اس فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی، 6 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کلپ میں کرس پراٹ کو ڈائناسورکے بچے کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم پروڈیوسرکولن ٹریورو کی ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کی ہدایات جے اے بایونا نے دی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کرس پراٹ، بریس ڈلاس ہوورڈ، بی ڈی وونگ، جیمز کارم ویل، ٹیڈ لوینی، جسٹس سمتھ اور ٹوبی جونز سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جراسک ورلڈ پر توہین کا الزام
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک‘ 1997 میں ریلیز کی گئی۔

پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024