• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوکووچ اور اینڈی مرے، ومبلڈن سنگلز فائنل میں آمنے سامنے

شائع July 6, 2013

WIM208_TENNIS-WIMBLEDON-670x350.jpeg
جرزی جانووکز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد اینڈی مرے کا ایک انداز -- اے ایف پی فوٹو

لندن: عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں-

جوکووچ نے سیمی فائنل میں جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو جبکہ اینڈی مرے نے جرزی جانو وکز کو شکست دی۔

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم، ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے تھا- دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم قسمت جوکووچ کے ساتھ رہی اور انہوں نے پوٹرو کو سنسنی خیز مقابلے میں 7-5، 4-6، 7-6، 6-7، اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دوسرے کھیلے گئے سیمی فائنل میں برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی، اینڈی مرے کا سامنا پولینڈ کے جرزی جانو وکز سے تھا، پہلے سیٹ میں پولش کھلاڑی ٹائی بریک پر 7-6 سے کامیاب رہے تاہم مرے نے دوسرا سیٹ 6-4 سے جیت کر میچ میں شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس 6-4 اور 6-3 سے جیت کر دوسری بار ومبلڈن اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین فائنل اتوار، 7 جولائی کو کھیلا جائے گا-

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024