• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

نہار منہ اس عام چیز کا استعمال تباہ کن

شائع December 4, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ یا نہار منہ آپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو یہ عادت انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کی طلب پوری کرنا پسند کرتے ہیں۔

ایسے افراد کو یہ گرم مشروبات نہ صرف مزیدار لگتا ہے بلکہ وہ اسے فائدہ مند بھی تصور کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : چائے اور کافی جسم اور دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

بدقسمتی سے خالی پیٹ ان مشروبات کا استعمال صحت کے لیے منفی اثرات کا باعث بنتی ہے۔

جی ہاں نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال چستی کا احساس ہی نہیں دلاتا بلکہ بیمار بھی کرسکتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق خالی پیٹ ان کیفین والے مشروبات کا استعمال آنتوں میں مسائل کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ذہنی بے چینی کا عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نہار منہ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مشروبات معدے میں ایسڈ کی پیدوار بڑھاتے ہیں اور یہ اضافی ایسڈ نظام ہاضمہ کے لیے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

اسی طرح یہ تیزابیت سینے میں جلن اور بدہضمی کا باعث بھی بنتی ہے جبکہ معدے کی لائننگ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ ذہنی بے چینی کے عارضے کا شکار ہیں تو یہ گرم مشروبات اس حالت کو بھی بدترین بناسکتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ سب افراد کو یہ مسئلہ لاحق ہو، مگر یہ عادت بیشتر افراد کے لیے خطرہ ضرور بڑھا سکتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرمن میڈیکل جرنل میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024