• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

نیند نہیں آتی؟ تو یہ آسان طریقہ آزمائیں

شائع December 4, 2017 اپ ڈیٹ November 10, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

رات گئے تک جاگنے والے اکثر افراد ان علامات کو بخوبی جانتے ہوں گے جب انہیں بستر پر نیند کے انتظار میں کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں، تاہم اگر آپ کا خیال ہے کہ بستر پر لیٹے رہنا نیند لانے کا باعث بنتا ہے تو آپ کو ایک بار پھر سوچنا چاہیے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پیسلوانیا یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر نیند نہ آرہی ہو تو اس سے نجات کا طریقہ بہت آسان ہے۔

جی ہاں واقعی اگر آپ اکثر راتوں کو نیند کے انتظار میں کروٹیں بدلتے رہتے ہیں تو اس سے بچنا بہت آسان ہے۔

تحقیق میں اکثر بے خوابی کے شکار رہنے والے 416 افراد کا جائزہ ایک سال تک لیا گیا اور یہ نتیجہ نکالا گیا کہ نیند نہ آنے پر بستر سے باہر نکل کر کسی اور سرگرمی میں حصہ بننا جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے مقابلے میں کروٹیں بدلتے ہوئے بستر پر رہنا بے خوابی کو مستقل عارضہ بنا سکتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ بے خوابی کے شکار رہنے والوں کو بستر پر کم از کم گزارنا چاہیے اور جب سونا ہو، اسی وقت جاکر لیٹیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے تو بستر سے باہر نکلیں اور کسی کتاب کا مطالعہ کریں یا کچھ لکھنا شروع کردیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے نہ صرف ایک گھنٹے میں نیند کا امکان بڑھ جائے گا بلکہ گہری نیند میں کھونا توقع سے بھی پہلے ممکن ہوسکے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Princess Dec 04, 2017 06:22pm
Correct. It works. Just do some activity.
every Dec 04, 2017 08:55pm
i do this ,and so this help me

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024