• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاطف اسلم کا گانا سلمان خان کی فلم کا حصہ

شائع December 3, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ویسے تو پاکستانی اداکاروں کو بولی وڈ میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے مگر گلوکار اب بھی فلموں کے لیے گا رہے ہیں، جن میں عاطف اسلم کا نام نمایاں ہے۔

اب عاطف اسلم کا ایک نیا گانا سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کا حصہ بنا ہے۔

اس گانے 'دل دیاں گلاں' میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو دکھایا گیا ہے اور یہ ایک رومانوی گانا ہے۔

مزید پڑھیں : ' ٹائیگر زندہ ہے' حقیقی واقعے پر مبنی فلم؟

اس گانے میں ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے آنجہانی لیجنڈری ہدایت کار یش چوپڑا کا احساس دینے کی کوشش کی ہے۔

ان کے بقول ' میں ہمیشہ سے یش چوپڑا کے کلاسیک رومانوی گانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا، جنھیں سنتے ہوئے میں بڑا ہوا اور مجھے خوشی ہے کہ اس گانے دل دیاں گلاں کے ذریعے میں یہ مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا'۔

انہوں نے اس گانے کے حوالے سے مزید بتاتے ہوئے کہا ' یہ ایک رومانوی گیت ہے جس میں ایک محبت کی کہانی کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے، ہم نے اس کی شوٹنگ ایک پرانے اسکول میں کی اور یہ یش چوپڑا کے کسی کلاسیک گانے کی طرح ہے'۔

واضح رہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے، 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ایک گانا سویگ سے کریں گے سب کا سواگت گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024