• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

فضائی آلودگی مردانہ بانجھ پن کا باعث

شائع December 2, 2017
جتنی زیادہ دیر تک فضائی آلودگی میں رہا جائے گا، اسپرم اتنے ہی خراب ہوں گے، رپورٹ—فوٹو: دی گارجین
جتنی زیادہ دیر تک فضائی آلودگی میں رہا جائے گا، اسپرم اتنے ہی خراب ہوں گے، رپورٹ—فوٹو: دی گارجین

متعدد رپورٹس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا بھر میں سالانہ 50 لاکھ سے بھی زائد اموات ہوتی ہیں، تاہم اب ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ مردانہ بانجھ پن کا بھی باعث بنتی ہے۔

بانجھ پن سے بچنے کے لیے مرد حضرات جہاں ورزش اور اپنی غذا سمیت علاج پر مکمل دھیان دیتے ہیں، وہیں وہ خاموشی سے فضائی آلودگی کا شکار بن رہے ہیں۔

چینی ماہرین کی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے نہ صرف مردوں کے اسپرم کے سائز اور شکل میں فرق پڑ رہا ہے، بلکہ اس سے مرد حضرات بانجھ پن کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

سائنس جرنل ’آکیوپیشنل اینڈ انوائرومینٹل میڈیسن‘ (او ای ایم) میں شائع رپورٹ کے مطابق چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین کی ٹیم نے پروفیسر شیانگ چانگ لاؤ کی سربراہی میں 6 ہزار 475 مرد حضرات کے اسپرم کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے جن مرد حضرات کے اسپرم کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ان کی عمریں 15 سے 49 برس کے درمیان تھیں، اور یہ ڈیٹا 2001 سے 2014 کے درمیان طبی نتائج کے لیے کیے جانے والے ڈیٹا سے حاصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی پذیر ممالک کے مرد بانچھ پن کا شکار

ماہرین کی ٹیم نے تمام افراد کے اسپرم کا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی 1999 میں مرتب کی گئی گائڈ لائین کے تحت جائزہ لیا۔

ماہرین نے مردوں کے اسپرم کا فضائی آلودگی کے 3 ماہ سے 2 سال کے دورانیے کے تحت موازنہ کیا۔

ماہرین نے فضائی آلودگی میں موجود ’پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو‘ (PM2.5)آلودگی کے انسانی اسپرم اور بانجھ پن کے اثرات کا جائزہ لیا۔

آلودگی کی یہ قسم زیادہ تر پاور پلانٹس، تعمیر ہونے والی عمارتوں، کاروں کے دھویں، بھٹوں، کچرہ جلائے جانے اور اسی طرح کے دیگر ذرائع سے پیدا ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضا میں موجود آلودگی کی یہ قسم انتہائی خطرناک ہوتی ہے، کیوں کہ اس کی موٹائی انسانی بال سے بھی 30 فیصد باریک ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: 6 غذائیں جو بانجھ پن سے بچائیں

عالمی ادارہ صحت کے مطابق آلودگی کی یہی قسم انسانی جسم میں داخل ہوکر دل کے امراض سمیت دیگر جان لیوا مرضوں کا باعث بھی بنتی ہے۔

نتائج سے پتہ چلا کہ فضائی آلودگی میں پائی جانے والی ’پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو‘ (PM2.5) آلودگی کی قسم سے انسانی اسپرم کے سائز اور شکل میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جتنے زیادہ عرصے تک مرد فضائی آلودگی میں سانس لیتے رہیں گے، اتنی تیزی سے ان کے اسپرم کی سائز اور شکل میں کمی اور تبدیلی ہوگی، جو بالآخر بانجھ پن کا باعث بنتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024