• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نوشہرو فیروز: پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق

شائع December 2, 2017

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نوشہرو فیروز عمران قریشی نے کہا کہ فوجی گاڑی کو حادثہ نیشنل ہائی وے پر سادھوجا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی قافلہ کچے کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اس دوران خطرناک موڑ کاٹنے کے دوران فوجی ٹرک کی پچھلی جانب بیٹھے ہوئے اہلکار گر گئے۔

گاڑی سے گرنے والے بیشتر اہلکاروں کو شدید زخم آئے جن میں سے 4 جانبر نہ ہوسکے، جبکہ زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے جہاز کے ذریعے ضلعی ہسپتال سے کراچی منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت عرفان، فیض، محبت اور عمران کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں اویس، ندیم، مجید، فیاض بخش، شبیر، عرفان اور ثنااللہ اور یاسین شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024