• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

چمن: کرسچن کالونی گیٹ پر دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق

شائع December 2, 2017

صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں کرسچن کالونی کے گیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر چمن کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) گل محمد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کرسچن کالونی کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند ایجنسی میں دھماکا، ایک فوجی شہید

خیال رہے کہ جشن عید میلاد النبی کے روز پاکستان میں دہشت گردی کی یہ تیسری کارروائی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس سے قبل پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر 3 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے ناکام بنادیا گیا تھا۔

صبح سویرے ہونے والے اس حملے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں وفاق کے زیرانتظام علاقہ (فاٹا) کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025