• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مہمند ایجنسی میں دھماکا، ایک فوجی شہید

شائع December 1, 2017

وفاق کے زیرانتظام علاقہ (فاٹا) کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ دھماکا تحصیل صافی کے علاقے چمرکند میں پیش آیا جب دو اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے لیے پانی لینے کے دوران حادثاتی طور پر بارودی مواد کو چلایا۔

دھماکے میں ہونے والے زخمی فوجی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فاٹا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان: دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سروکئی روڈ پر اسپن کئی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ ولی جان کا بھائی اور گن مین شدید زخمی بھی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب کارروائی کی جاتی رہی ہیں جبکہ بارودوی مواد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے علاوہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم پاک فوج نے آپریشن کے ذریعے علاقے سے دہشت گردوں کو بے دخل کر دیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں 30 اکتوبر کو سیکیورٹی چک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا جو آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024