• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'جنگ چھڑی تو شمالی کوریا کو نیست و نابود کردیں گے'

شائع December 1, 2017

امریکا نے نیا میزائل تجربہ کرنے والے شمالی کوریا کی قیادت کو خبردار کیا ہے اگر جنگ چھڑی تو وہ شمالی کوریا کی حکومت کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیں گے البتہ روس نے شمالی کوریا سے تعلقات ختم کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے انٹر کونٹی نینٹل بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکی سیکیورٹی کونسل نے کوریا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

امریکی سفیر نکی ہیلے نے کونسل سے کہا کہ شمالی کوریا کے آمر نے گزشتہ روز اپنا انتخاب کر لیا ہے جس سے جنگ مزید قریب آ گئی ہے اور ہم سے زیادہ دور نہیں۔ اگر جنگ چھڑی تو ہم کوئی غلطی نہیں کریں گے اور ہم شمالی کوریا کو قیادت کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے دنیا کی تمام اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ پیانگ یانگ سے اپنے تعلقات ختم کر لیں لیکن روس نے ان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تجویز کو منفی انداز میں دیکھتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرجی لیوروو نے کہا کہ ہم پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی سیاست سے تنگ آ گئے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میزائل کے تیسرے تجربے کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ کو 'بیمار کتا' قرار دیتے ہوئے مزید سخت پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ دو ماہ سے کوئی تجربہ نہیں کیا تھا جس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی امید ہو چلی تھی لیکن حالیہ تجربے کے بعد یہ امید بھی دم توڑ گئی ہے جہاں ایشیائی ملک کے حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل پورے براعظم امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ کے بھی کچھ حصوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024