عید میلاد النبیؐ:سندھ حکومت کی موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش
سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول (جمعہ) کے دن کراچی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی سفارش کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں حیدر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند رکھی جائے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ صوبائی اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس کا آغاز
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق تاحال اتھارٹی کو جمعہ کے روز موبائل سروس معطلی کی کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی و قومی تہواروں کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی جاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔











لائیو ٹی وی