• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بغیر مشین کے بلڈ پریشر کیسے چیک کریں؟

شائع December 1, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بلڈ پریشر میں اضافہ یا کمی دونوں صحت کے لیے تباہ کن مانے جاتے ہیں۔

عام طور پر بلڈ پریشر کو دیکھنے کے لیے مخصوص مشین کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر یہ طبی آلہ اکثر افراد کے گھر میں نہیں ہوتا، مگر درست ریڈنگ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

مگر انقباضی بلڈ پریشر کو چیک کرکے جاننا چاہیے کہ وہ معمول پر ہے تو ایسا بھی بغیر کسی مشین کے ممکن ہے۔

جی ہاں آپ اپنی نبض سے ایک اندازہ لے سکتے ہیں جو کافی حد تک ٹھیک ہوتا ہے۔

کلائی کے نیچے انگلیاں رکھیں

انقباضی بلڈ پریشر کو دیکھنے کے لیے سب سے پہلے نبض کو ڈھونڈنا ہوتا ہے، نبض اس حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ معمول پر ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ یہ ایک عام تخمینہ ہوتا ہے اور اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلڈ پریشر لو نہیں ہے، ہائی بلڈ پریشر کا علم نہیں ہوتا۔ اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کو کلائی کے نیچے نبض کے مقام پر رکھیں۔

نبض کو چیک کریں

جب انگلیاں اس حصے میں رکھ دیں تو آپ نبض کی حرکت کو محسوس کرسکتے ہیں، اگر آپ نبض کو محسوس کریں تو یہ اس بات کا عندیہ ہوتا ہے کہ انقباضی پیمانہ کم از کم 80mmHg ہے جو معمول کا ہے، اگر نبض محسوس نہیں ہوتی تو وہ 80mmHg سے کم ہوسکتا ہے جو کسی حد تک معمول کا ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

دوبارہ چیک کریں

آپ نبض کو دن میں کسی وقت دوبارہ چیک کرکے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کس طرح کسی سرگرمی کے بعد نبض چلنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے بلڈ پریشر لو، نارمل یا ہائی ہونے کے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر معتدل جسمانی سرگرمی کے بعد بھی نبض محسوس نہ ہو تو اس بات کے امکانات ہیں کہ آپ لو بلڈ پریشر کے شکار ہیں، اسی طرح کسی بھی قسم کی بے ترتیبی کا شبہ ہونے پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025