• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

باجوڑ ایجنسی: آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ

شائع November 30, 2017

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں باجوڑ کے مقام پر پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کو سرحد پار دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے راستوں کو ختم کرنے کی کوششوں، سرحد پر باڑ لگانے، نگرانے کرنے والے ٹاور کی تعمیر اور مقامیوں کے لیے راستوں کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے سرحد کی سیکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں سے ملاقات

بعد ازاں پشاور میں آرمی چیف نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اور خیبر پختونخوا کے علماء کرام سے ملاقاتیں کی۔

آرمی چیف نے ان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں تعاون اور امن کو قائم کرنے میں کردار ادا کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

اعلامیے کے مطابق علماء کرام نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امن قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کے دورے کے بعد افغان صدر کا پاکستان آنے پر غور

اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان بغیر کسی مذہبی، صوبے، قبائل، زبان، ذات، اور فرقے کی شناخت کے تفریق کے تمام پاکستانیوں کا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ پشاور کورپس کے کمانڈر بھی موجود تھے۔


یہ خبر 30 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024