• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان ’خواتین‘ کیلئے چوتھا بدترین ملک

شائع November 30, 2017 اپ ڈیٹ December 4, 2017

ایک رپورٹ میں پاکستان کو ’خواتین‘ کے لیے دنیا کا چوتھا بدترین ملک قرار دے دیا گیا۔

خواتین، امن اور سلامتی انڈیکس کی جاری ہونے والی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق مختلف معاملات میں خواتین کی شمولیت، انصاف اور سیکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کے 153 ممالک میں پاکستان کو 150ویں نمبر پر رکھا گیا، جہاں خواتین کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور مالی معاملات میں سب سے کم شمولیت دی جاتی ہے۔

ملک میں خواتین کے اسکول جانے کا اوسط عرصہ صرف پانچ سال ہے، جبکہ صرف 33 فیصد پاکستانی خواتین موبائل فونز استعمال کرتی ہیں۔

پاکستان میں صرف 24 فیصد خواتین ملازمت پیشہ ہیں جبکہ پارلیمنٹ کی نشستوں میں ان کا حصہ صرف 20 فیصد ہے۔

ویڈیو دیکھیں: کیا پاکستانی مرد عورتوں پر تشدد کے حامی ہیں؟

جارج ٹاؤن انسٹیٹیوٹ فار ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی نے یہ رپورٹ اوسلو کے ’پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘ کے اشتراک سے جاری کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی پیدائش کی شرح 1 اعشاریہ 09 ہے، جو قدرتی آبادیاتی شرح 1.05 سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان میں 2010 سے 2015 کے دوران 5 لاکھ لڑکیاں ’لاپتہ‘ ہوئیں۔

پاکستان میں 73 فیصد مردوں کو اپنے خاندان کی خواتین کے حوالے سے یہ مکمل طور پر قابل قبول نہیں ہوتا کہ وہ گھر سے باہر کام کریں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 27 پاکستانی خواتین پر ان کے شوہروں کی جانب سے تشدد کیا جاتا ہے، جبکہ صرف 51 فیصد خواتین رات کے اوقات میں تنہا کام کرنے کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 پاکستانی خواتین کے لیے فرانس کا شیراک اعزاز

درجہ بندی میں پاکستان سے زیادہ شام، افغانستان اور یمن کو خواتین کے لیے بدترین ملک قرار دیا گیا۔

خواتین کی شمولیت، انہیں انصاف کی فراہمی اور سیکیورٹی کے لیے آئس لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ بہترین ملک قرار پائے۔

فہرست میں بھارت کو 131ویں، امریکا کو 22ویں اور برطانیہ کو 12ویں نمبر پر ٹھہرایا گیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

umair hassan Nov 30, 2017 11:14am
Mere hisab sy jobs k liye aurton ko khud ka status better karna ho ga, main yahan aik example daita hun jo k private schools ki ha, private schools ma teaching ki jobs females hi karti hn aur females ko hi jobs di jati ha, lakin yeh bhot afsos ki bat ha k females bhot km salary py job k liye agree ho jati hn, females ko km sy km is shoby ma apni salary ki demand ko barhana ho ga, khuch koshish females khud bhi karin apny liye...
Rashida perveen Nov 30, 2017 12:29pm
Not agree with the above figures. Pakistan is more safer than western Ccountries.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024