• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر فائرنگ سے ’آئی بی‘ ملازم جاں بحق

شائع November 29, 2017 اپ ڈیٹ November 30, 2017
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں امام بارگاہ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ملازم جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں واقع امام بارگاہ باب العلم کے باہر پیش آیا۔

فوٹو: شکیل قرار
فوٹو: شکیل قرار

انڈسٹریل ایریا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) لیاقت نیازی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان امام بارگاہ کے باہر فائرنگ میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان میں سے دو نے امام بارگاہ کے گیٹ کا رخ کیا اور باہر آنے والے نمازیوں پر فائرنگ کردی، جس سے نماز پڑھنے کے لیے آنے والے آئی بی کے ملازم سید حب دار شاہ جاں بحق جبکہ 4 نمازی زخمی ہوئے۔

چاروں زخمیوں اور لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، 4 اہلکار گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور کے پاس پستول جبکہ دوسرے کے پاس گن تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور فیض آباد کی طرف سے آئے اور واردات کے بعد اسی جانب فرار ہوگئے۔

ذرائع نے ڈان نیوز کو مزید بتایا کہ راستے میں ایک چیک پوسٹ بھی موجود ہے، لیکن حملے کے وقت وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ملک میں عدم استحکام کی سازش قرار دیا۔

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ریاستی اداروں کی کمزوری ثابت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ، مذہبی جماعت کا رہنما ہلاک

قائد ملت جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے امام بارگاہ کے باہر فائرنگ میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں دہشت گردی کے واقعے سے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ناقص کارکردگی عیاں ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024