• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلوچستان: سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 شہید

شائع November 29, 2017

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی کی ٹیم سبی کے علاقے سنگن میں معمول کے گشت پر تھی کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔

پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سبی کے ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ رواں ماہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات پیش آچکے ہیں جن میں اعلیٰ پولیس حکام سمیت متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔

رواں ماہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے حساس علاقے چمن روڈ پر خودکش دھماکے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ٹیلی کمیونیکیشنز بلوچستان پولیس حامد شکیل سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 15 نومبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشتون آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 700 سے زائد اہلکار شریک ہوئے جبکہ اس آپریشن میں متعدد افراد گرفتار ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024