• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا برطانوی شہزادے کی منگنی پرخوش

شائع November 29, 2017
برطانوی شہزادے کی منگیتر پریانکا کی بہترین دوست ہیں—فائل فوٹو
برطانوی شہزادے کی منگیتر پریانکا کی بہترین دوست ہیں—فائل فوٹو

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کی نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہولی وڈ میں بھی دوستیاں مشہور ہیں۔

دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ دوستوں میں اداکارہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں، جن کی گزشتہ دن ہی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کا اعلان کیا گیا۔

شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی اور ان کے شادی کے اعلان پر جہاں ان کے مداح خوش ہیں، وہیں پریانکا چوپڑا بھی اس فیصلے سے خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اداکارہ میگھن مارکل کی شہزادے ہیری سے منگنی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دوست کو مبارکباد بھی دی۔

پریانکا چوپڑا نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو ہمیشہ مسکرانے کی دعا بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل پریانکا کے ساتھ فلم کی خواہش

#TBT to girl time with @priyankachopra & Mubina in #Malibu last week #californialove #homesweethome

A post shared by Meghan Markle (@meghanmarkle) on

پریانکا چوپڑا نے اپنی دوست میگھن مارکل کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی منگنی پر بہت خوش ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ میگھن مارکل ہمیشہ اسی خوشی کی مستحق تھیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کی دوستی پگی چوپس کی جانب سے امریکی ڈرامے کوانٹیکو میں اداکاری کرنے کے بعد ہوئی۔

About last night. Thank you to my babe @priyankachopra for the best date night #Hamilton #NYC

A post shared by Meghan Markle (@meghanmarkle) on

مزید پڑھیں: میگھن مارکل کی محبت کو ایشو بنانے پرپریانکا خفا

دونوں اداکاراؤں کے درمیان 2016 کے آغاز میں ہی دوستی کی خبریں آئیں، جب کہ متعدد بار پریانکا چوپڑا نے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

Girls day out.. #whoruletheworld @meghanmarkle @mubinarattonsey thank u for the kinda day I needed

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کو نیویارک میں متعدد بار ایک ساتھ پارٹیوں میں دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے 27 نومبر کو شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق جوڑا 2018 کے موسم بہار میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

ان دونوں کی شادی کا اعلان دونوں کے درمیان 2 سال کے معاشقے کے بعد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024