• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن کا 5 دسمبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان

شائع November 28, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر 5 دسمبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 13 نومبر کی گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے 28 نومبر کو درخواست پر فیصلہ سنانا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے 28 نومبر کو درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: 32 سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرادیں

اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ معاملے کی سماعت الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کی تھی جو آج مکمل نہیں ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دو ارکان آج دستیاب نہیں اس لیے مذکورہ درخواست پر فیصلہ 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما یوسف علی نے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

22 جون کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں، الیکشن کمیشن ان انتخابات کو کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن: عمران خان چیئرمین برقرار

تحریک انصاف کے رواں سال 12 جون کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان چیئرمین جبکہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین کے عہدوں پر برقرار رہے تھے۔

اس کے علاوہ جہانگیر ترین پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر، یار محمد رند بلوچستان کے صدر، علیم خان صدر وسطی پنجاب اور علی امین گنڈا پور صدر خیبرپختونخوا ساؤتھ منتخب ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024