• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا منفی آغاز

شائع November 27, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 216 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں انڈیکس میں تقریباً 300 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس نفسیاتی حد 40 ہزار پوائنٹس کے نیچے آگیا۔

تاہم کاروباری سرگرمی بڑھنے کے باعث انڈیکس میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی اور اس نے نفسیاتی حد بحال کرلی۔

جے ایس انویسٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ملک کے موجودہ سیاسی ماحول سے متعلق خدشات کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 43 پوائنٹس اضافے پر بند

کاروباری سیشن کے دوران تقریباً 11 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 136 کی قیمتوں میں اضافہ، 179 کے بھاؤ میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن سیکٹر میں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024