• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سندھ: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

شائع November 27, 2017 اپ ڈیٹ September 1, 2018

کراچی اور نوری آباد کے درمیان سُپر ہائی وے پر ٹریلر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر پیر کی صبح نوری آباد کے قریب ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم ہوا جس میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد بعدِ ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی سے نوشہروفیروز جارہے تھے تاہم ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک لڑکی جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 3 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جن کی لاشوں کو اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے درمیان میں واقع نوری آباد کے علاقے میں اکثر تیز رفتاری اور ڈارئیورز کی غفلت کے باعث حادثات پیش آتے رہتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر بس ڈرائیور نے لاپرواہی کے باعث باپ اور بیٹی کو کچل ڈالا جس سے ننھی طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024