• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

28 گھنٹوں بعد ملک میں سوشل سائٹس بحال

شائع November 26, 2017
—فائل فوٹو: لنکڈ ان
—فائل فوٹو: لنکڈ ان

پاکستان بھرمیں گزشتہ 28 گھنٹوں سے بلاک کی گئیں سوشل سائٹس رات 8 بجے کے بعد بحال کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا حکم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعلیٰ عہدیداروں نے متعلقہ حکام کو دیا۔

پی ٹی اے نے سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے چینلز کی نشریات کو بحال کرنے کے حکم کے بعد کیا۔

پیمرا نے بھی 28 گھنٹوں کے بعد ملک بھر میں چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ 25 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پرمذہبی جماعتوں کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں تمام نجی چینلز اور سوشل ویب سائٹس کی نشریات کو بند کردیا گیا تھا۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل سائٹس کو امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ کے احکامات پر بلاک کیا گیا تھا، جب کہ فیض آباد اوراس کے گردونواح میں انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوشل سائٹس بند

ملک میں اچانک ٹی وی چینلز کی نشریات اور سوشل سائٹس پر پابندی کے بعد عوام شدید مشکلات میں رہا، ویب سائٹس کو 25 نومبر کی شام 7 بجے کے قریب بلاک کیا گیا تھا۔

تاہم 26 نومبر کو پی ٹی اے نے متعلقہ حکام کو سوشل سائٹس بحال کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد رات 8 بجے کے بعد سوشل سائٹس کو بحال کرنے کا آغاز کیا گیا۔

سوشل سائٹس کو مرحلہ وار بحال کیا گیا، سب سے پہلے فیس بک کو بحال کیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

عمر بشیر خان Nov 26, 2017 09:10pm
رات کے نو بجے بیس منٹ ہوچکے ہیں۔ لیکن ابھی تک فیس بک اور ٹوئیڑ پر براہ راست رسائی ممکن نہیں۔ دوسرے طریقہ سے استعمال ہورہا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024