• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm

17 اوورز میں صرف 2 رنز، اور پوری ٹیم آؤٹ

شائع November 25, 2017

17 اوورز، 9 کھلاڑی صفر پر آؤٹ، اور ٹیم کا کل اسکور 2، کرکٹ کی تاریخ کے یہ سب سے حیران کن اعداد و شمار ہندوستانی ریاست ناگالینڈ کی ٹیم کے ہیں، جس نے بی سی سی آئی وومین انڈر 19 ون ڈے لیگ اور ناک آؤٹ ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے سب کو ششدر کر دیا ہے۔

ان کی حریف ٹیم کیرالہ انڈر 19 کو کھیل جیتنے کے لیے صرف ایک گیند ہی درکار تھی۔

کرکٹ کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس سے بھی زیادہ حیران کن ناگالینڈ کی ٹیم کا بکھرنا تھا۔

اوپننگ بلے باز مینکا کے بنائے گئے ایک رن اور وائیڈ بال پر ملنے والے ایک رن کی صورت میں دونوں رن چھٹے اوور کی شروعات سے پہلے ملے کیوں کہ اس کے بعد 11.4 اوورز میں ٹیم 2 رنز پر صفر آؤٹ سے 2 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کیرالہ انڈر 19 کی پانچ باؤلرز میں سے چار نے ایک بھی رن نہیں دیا، جبکہ رن دینے والی واحد باؤلر علینہ سریندرن تھیں۔

ناگالینڈ کے کوچ ہوکائیتو ژیمومی، جنہوں نے آسام کے لیے رانچی ٹرافی میں کھیلا ہے، نے کرک انفو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم نے ستمبر میں تربیت کا آغاز کیا تھا مگر ریاست میں مسلسل بارشوں اور کسی انڈور سہولت کے نہ ہونے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کے لیے ان کی تیاری صرف 'چار سے پانچ' سیشنز تک محدود رہی تھی۔

ژیمومی نے کوچنگ بھی ناگالینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے کہنے پر ستمبر میں قبول کی تھی۔

یادگار میچ جیتنے کے بعد کیرالہ کی ٹیم کا گروپ فوٹو
یادگار میچ جیتنے کے بعد کیرالہ کی ٹیم کا گروپ فوٹو

ژیمومی ریاست کی واحد لڑکیوں کی کرکٹ اکیڈمی چلاتے ہیں جو کہ اس سال جولائی میں دیماپور میں کھولی گئی تھی، اور تمام نو طالبات کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔

ناگالینڈ کی زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمریں 15 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024