• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بلوچستان میں ترقی: آرمی چیف کا حکومت کی مکمل حمایت کا عزم

شائع November 23, 2017
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی جانب سے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے ہمراہ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کی ترقی کے لیے ’خوشحال بلوچستان‘پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

اس پروگرام کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعے صوبے میں دیرپا استحکام لانا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پروگرام کے چند پہلوؤں پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے، جنہیں آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلوچستان میں ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا‘

ثنا اللہ زہری نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے صوبے میں استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور ’خوشحال بلوچستان‘ منصوبے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ ستمبر میں گوادر اور تربت کے دوروں کے دوران بھی آرمی چیف نے بلوچستان کی ترقی کے لیے فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کی ترقی پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے اور صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل ہونا چاہیے۔‘

مزید پڑھیں: بلوچستان پر خاص توجہ ہے، چیف آف آرمی اسٹاف

آرمی چیف نے وعدہ کیا کہ ’بلوچستان میں ترقی کے لیے پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی مدد کرے گی۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024