• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلم ’چھپن چھپائی‘ میں نیلم منیر کا کردار کیا ہے؟

شائع November 23, 2017

پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’چھپن چھپائی کا پہلا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا جس کی لانچ کے لیے ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اس فلم کا ٹریلر مزاحیہ اور ایکشن سے بھرپور تھا جسے دیکھ کر پاکستانی فلمیں ’نامعلوم افراد‘ اور ’رونگ نمبر‘ کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

فلم کی کاسٹ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس کی کہانی یقیناً کچھ حد تک ان فلموں سے ملتی بھی ہوگی جس کی وجہ اس کے لکھاری اور ہدایت کار محسن علی ہیں جنہون نے رونگ نمبر کی کہانی بھی تحریر کی تھی۔

فلم کی مرکزی اداکارہ نیلم منیر کا ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کہنا تھا کہ ’فلم میں میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جس کا خواب ہر لڑکا دیکھتا ہوگا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ کافی مشکل کردار تھا کیوں کہ مجھے تقریباً ہر سین کے لیے مختلف ملبوسات پہننا پڑے، اور ایسا کیوں ہے اس کا اندازہ آپ کو فلم دیکھ کر ہوگا، فلم میں کامیڈی ہے، ایکشن ہے، اور مجھے یقین ہے سب کو یہ بےحد پسند آئے گی‘۔

خیال رہے کہ فلم کی کہانی کے حوالے سے اس سے قبل احسن خان کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ نوجوان نسل پر مبنی فلم ہے، جس کی کہانی چار ایسے بےروزگار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو جلد پیسا کمانا چاہتے ہیں، جس کے لیے وہ غنڈا گردی کرنے کے ساتھ لوگوں کو اغواء بھی کریں گے، لیکن بعد میں انہیں اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا‘۔

فلم کا آفیشل پوسٹر بھی چند روز قبل ریلیز کیا گیا، جس میں فلم کی مکمل کاسٹ موجود ہے۔

ناپا سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار طلت حسین، ارشد محمود اور عدنان جعفر بھی فلم میں موجود ہوں گے۔

اس فلم کی موسیقی جوش بینڈ ترتیب دے رہے ہیں۔

فلم ’چھپن چھپائی‘ رواں سال 29 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024