• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

موسمی نزلہ زکام سے بچنا چاہتے ہیں؟

شائع November 23, 2017
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

موسم سرما کے ساتھ ہی نزلہ زکام، فلو اور بخار کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے اور لوگ بہت تیزی سے ادویات اور سیرپ وغیرہ خریدنا شروع کردیتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود دو چیزیں اس حوالے سے ادویات جیسے پیرا سیٹامول وغیرہ سے زیادہ موثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور مضر اثرات کا امکان بھی نہیں ہوتا۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں : اکثر نزلہ زکام رہنا بناسکتا ہے دماغی امراض کا شکار

ساﺅتھ ہیمپٹن چلڈرنز ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اس موسم میں نظام تنفس کے امراض بچوں اور بڑوں سب میں عام ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان بیماریوں کی روک تھام کے لیے جو ادویات استعمال کی جاتی ہیں، وہ ایسے ہی اجزاءپر مشتمل ہوتی ہیں جو آپ پہلے ہی استعمال کررہے ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ کھانسی کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات اتنی زیادہ بھی موثر ثابت نہیں ہوتیں بلکہ بچوں کو نقصان پہنچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہد اور لیموں گرم پانی میں ملانا ہوتا ہے فائدہ مند؟

محققین نے مشورہ دیا کہ ان موسمی بیماریوں کی روک تھام کے لیے شہد اور لیموں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

لیموں والی چائے اور شہد کا استعمال نزلہ زکام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو کہ نزلہ زکام سے نجات دلانے کے وقفے کو کم کرتا ہے، اسی طرح شہد گلے کی خراش پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024