• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

قبض سے نجات کے لیے یہ 6 جوس پینا شروع کریں

شائع November 21, 2017
فوٹو بشکریہ/وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ/وکی میڈیا کامنز

قبض ایک ایسی بیماری ہے جس کا سامنا اکثر افراد کو ہوجاتا ہے اور اس سے اور بہت سی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

ہمارا نظام ہاضمہ بہت سی غذاؤں سے متاثر ہوجاتا ہے، جس کے بعد اکثر قبض کی شکایت رہنے لگتی ہے۔

ایسے میں بہت سے قدرتی طریقوں سے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

بہت سے افراد ایسے ہیں جو دوائیں کھانا پسند نہیں کرتے، جبکہ کچھ کو دواؤں سے الرجی بھی ہوجاتی ہے، ایسے میں اگر آپ کو قبض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو، تو مندرجہ ذیل دیے ہوئے جوس (شربت) بناکر ضرور پئیں۔

انناس کا جوس

انناس قبض کے لیے کافی بہتر مانا جاتا ہے، اس میں برومینن نامی پروٹین قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تربوز کا شربت

تربوز کو گرمیوں میں کھانے کے لیے بہترین پھل مانا جاتا ہے اس کی وجہ اس میں موجود پانی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ قبض سے نجات دلانے کے لیے بھی کافی موثر ہے۔

لیمو کا شربت

لیمو کے شربت میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے، اور وٹامن سی کھانا ہضم کرنے میں کافی مددگار ہے، قبض سے نجات کے لیے ہر روز کم از کم 2 گلاس لیمو کا شربت ضرور پیئیں۔

سیب کا جوس

سیب کا جوس قبض سے لڑنے میں کافی مددگار مانا جاتا ہے، اس میں موجود آئرن صحت کے لیے موثر ہونے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

مالٹے کا جوس

لیمو کی طرح مالٹے کے جوس بھی بھی وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی جبکہ اس میں موجود فائبر قبض میں لڑنے میں موثر سمجھا جاتا ہے۔

موسمبی جوس

موسمبی جوس میں ایسے ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو پیٹ کو صاف کرنے میں مدد دیں، اس میں ایک چٹکی نمک شامل کرکے پینا اسے مزید موثر بنادے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024