• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’فقرے رٹرنز‘ کا دوسرا گانا ریلیز

شائع November 20, 2017 اپ ڈیٹ November 21, 2017
فلم کو 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی کامیڈی فلم ’فقرے رٹرنز‘ کے ٹریلر اور پہلے ’ریمیک‘ گانے ’او میری محبوبہ‘ کے بعد دوسرا گانا بھی ریلیز کردیا گیا۔

جسلین رایل کا کمپوز کردہ پنجابی و ہندی مکس گانا ’پے گیا کھلاڑا‘ کے بول ادیتیا شرما نے لکھے ہیں۔

گانے میں بھولی پنجابن ‘ریچا چڈا‘ کے علاوہ فلم کی تقریبا تمام مرکزی کاسٹ کو دکھایا گیا ہے، جو کسی شادی کی تقریب میں ’پے گیا کھلاڑا‘ پر رقص کر رہے ہیں۔

گانے کو جاری کرنے کے چند گھنٹے میں ہی اسے 70 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم فقرے کا سیکوئل پوسٹر جاری

اس گانے سے قبل رواں ماہ 14 نومبر کو فلم کا پہلا ریمیک گانا ’ محبوبہ‘ ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ گانا 1977 میں آنے والی معروف بولی وڈ فلم ’دھرم ویر‘ سے لیا گیا ہے، ’او میری محبوبہ‘ کو گلوکار محمد رفیع نے گایا تھا۔

’فقرے رٹرنز‘ میں محمد رفیع کے اس معروف گانے کو ’ریمیک‘ کرکے شامل کیا گیا ہے، جسے نیہا ککر اور یاسر ڈیسائی نے گایا ہے۔

’اور میری محبوبہ‘ کے ریمیک گانے میں فقرے بوائز کو موج مستیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فقرے رٹرنز کے ’چوچے‘ کو مستقبل دکھائی دیتا ہے

’فقرے رٹرنز‘ کے گانوں کو ’زی میوزک کمپنی‘ کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ 13 نومبر کو فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ 4 سال قبل 2013 میں آنے والی کامیڈی فلم ’فقرے‘ کا سیکوئل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فقرے بوائز،بھولی پنجابن کے ساتھ واپس آنے کو تیار

سیریز کی دوسری فلم میں بھی پہلی فلم کی مرکزی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریچا چڈا، پلکت سمرت، ورن شرما، علی افضل، منجوت سنگھ اور وشاکھا سنگھ شامل ہیں۔

’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی، اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کے ساتھ پنگے کرتیں نظر آئیں گی۔

روڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات بھی مرغدیپ سنگھ لمبا دی ہیں، اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے آئندہ ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024