• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسنوڈن کو سیاسی پناہ کی پیشکش

شائع July 6, 2013

ایڈورڈ سنوڈن۔- —فائل فوٹو
ایڈورڈ سنوڈن۔- —فائل فوٹو

کراکس:لاطینی امریکہ کے دو ملکوں نکاراگوا اور وینزویلا کے صدور نے امریکہ کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کر دی۔

وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے کہا ہے کہ وہ امریکی نگرانی کے پروگرام کے راز افشاء کرنے والے جاسوس کو پناہ دیں گے۔

سنوڈن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ روسی دارالحکومت ماسکو کے ہوائی اڈے پر ٹرانزٹ ایریا میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’بولیواریئن ریپبلک آف وینزویلا کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے میں نوجوان امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کو ہمدردانہ بنیادوں پر پناہ دینے کی پیشکش کرتا ہوں تاکہ وہ شمالی امریکی استعماری ظلم سے دور بولیوار اور چاویز کے ملک میں رہ سکیں‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نکاراگوا کے صدر ڈینئل اورٹیگا نے کہا ہے کہ ’اگر حالات اجازت دیں گے تو ان کا ملک بھی سنوڈن کو سیاسی پناہ فراہم کرنے میں خوشی محسوس کرے گا‘۔

ڈینیئل اورٹیگا نے کہا کہ ماسکو میں واقع سفارت خانے میں اْنہیں اسنوڈن کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024