• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

توند کو سکس پیکس میں بدلنا بہت آسان

شائع November 20, 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

بولی وڈ اسٹار عامر خان نے گزشتہ سال اس وقت سب کو حیران کردیا تھا جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے چند ماہ کے اندر اپنا جسمانی وزن بڑھایا اور پھر دوبارہ 25 کلو وزن کم کرکے سکس پیک بنائے۔

تو اگر آپ بھی اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مزید پڑھیں : جسم بنانے کے لیے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے؟

Rutgers یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسم بنانے کے لیے جسمانی ورزش تو ضروری ہے ہی مگر سکس پیکس بنانے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ غذا کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر پیٹ کے ارگرد چربی بڑھ کر توند کی شکل اختیار کررہی ہے تو آپ کو اپنی غذا پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ تحقیق کے مطابق یہ سکس پیک درحقیقت ورزش نہیں بلکہ آپ کے کچن سے بنتے ہیں اور آپ کی خوراک کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے جنک فوڈ کو خیرباد کہہ دیں اور پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں : پروٹین سے بھرپور ناشتہ موٹاپے سے بچائے

انکا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے بھی پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کا زیادہ استعمال جسمانی حجم کے حوالے سے بڑا فرق پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ معمول کی ورزش کے ساتھ اپنی غذا کا خیال رکھنا اس مقصد کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024