• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے، مریم نواز

شائع November 18, 2017

سابق وزیراعظم نواز زشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا جہاں پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 'متحد ہے اور اسی طرح متحد رہے گی'۔

انھوں نے کہا کہ 'ہماری جماعت عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اللہ کے فضل سے ہم 2018 کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے'۔

این اے 120 پہنچنے پر کارکنوں نے مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جہاں پر انھوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور اب لوگ نہیں ڈرتے اس لیے مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے ناکام ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:این اے-120: کلثوم نواز کی یاسمین راشد کو شکست، غیرحتمی نتیجہ

کلثوم نواز کی بیماری کے باعث عدم موجودگی میں مریم نواز نے ان کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اس دوران انھوں نے عوامی مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

کلثوم نواز لیمفوما کے علاج کے باعث لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

'مسلم لیگ (ن) کو احتساب سے خوف نہیں'

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے بھی لاہور میں اپنے حلقے کا دورہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت احتساب کے عمل سے نہیں گھبراتی کیونکہ اس طرح کے مقدمات کا سامنا پہلے بھی کیا ہے۔

مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیے، عدالت میں مقدمات ہیں اور کئی ایسے فیصلے ہیں جن پر ہمیں تشویش ہے'۔

انھوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملزکیس کے بارے میں اسکول کے وقت میں 6 ماہ جیل کاٹ چکا ہوں اور جب ضمانت ہوئی تو عدالت نے کہا تھا کہ یہ بچہ تھا اس پر مقدمہ بنتا نہیں تھا تو اب مقدمہ کھلے یا نہ کھلے ہمارا دامن صاف ہے اور ہم سرخرو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمے کوئی نئی بات نہیں ہے، پرویز مشرف کے دورے سے یہ مقدمے چل رہے ہیں، اب انتخابات کی راہ ہموار ہوئی اس لیے جمہوریت کو چلنے دیں بہتری ہو گی۔

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہناتھا کہ انھوں نے ملک کی بہترین خدمت کی ہے اور وہ پاکستانی شہری ہیں اور ضرور پاکستان آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024