• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا اب مزید آسان

شائع November 18, 2017
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اب تک کی اہم تبدیلی کرتے ہوئے پوسٹ کرنے کے عمل کو مزید آسان بنادیا۔

اب صارفین انسٹاگرام پر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیے بغیر بھی اس پر اپنی تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر آج سے قبل صرف اس وقت ہی کوئی بھی چیز شیئر یا پوسٹ کی جاسکتی تھی، جب موبائل فون میں اس کی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا تھا۔

تاہم اب موبائل فون میں موجود کسی بھی انٹرنیٹ ویب براؤزر پر انسٹاگرام کھول کر اس میں پوسٹ کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کا بڑا فیچر بھی چرا لیا

انسٹاگرام نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ہی تصاویر کو پوسٹ کیا جاسکے گا۔

اس نئی تبدیلی کے ذریعے نہ صرف صارفین تصاویر شیئر کر سکیں گے، بلکہ وہ اپنی تصاویر میں لوکیشن شامل کرنے سمیت پوسٹ کا کیپشن دینے اور رنگ تبدیل کرنے جیسے فیچر بھی استعمال کر سکیں گے۔

تاہم مایوس کن خبر یہ ہے کہ صارفین اس نئی سہولت کے ذریعے انسٹاگرام پر نہ تو ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے، اور نہ ہی فیس فلٹر اور دیگر پوسٹز شیئر کرنے جیسے فیچر استعمال کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام میں ملٹی فوٹو پوسٹ کا فیچر متعارف

اس نئی سہولت کے باوجود صارفین کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ سے بھی انسٹاگرام پر کوئی تصویر یا پوسٹ شیئر یا اپ لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

اس نئی تبدیلی کے ذریعے انسٹاگرام نے محدود فیچر کو آسانی سے استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد انسٹاگرم اسی سہولت کے تحت دیگر فیچر استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل تک ڈیسک ٹاپ صارفین انسٹاگرام کی پوسٹیں بھی نہیں دیکھ پاتے تھے، لیکن اب صارفین کمپیوٹر پر انسٹاگرام کی پوسٹیں دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024