• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چار ماہ کے دوران 3 لاکھ 70 ہزارافغان مہاجرین کی رجسٹریشن

شائع November 17, 2017

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ چار ماہ کے دوران بغیردستاویزات کے حامل 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کرلیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ مہاجرین صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کیا گیا۔

نادرا کا 16 جنوری 2018 تک دس لاکھ مہاجرین کی رجسٹریشن کا ہدف ہے جبکہ اس سے قبل یہ مہم 31 دسمبر 2017 تک مقرر کی گئی تھی۔

خیبرپختونخوا میں 11 سینٹرز سمیت مجموعی طور پر نادرا کے 21 سینٹرز بنائے گئے تھے۔

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل نادرا کے علاوہ افغان کمشنر، مہاجرین اور ان کی وطن واپسی کے لیے افغانستان کی وزارت کی جانب سے مشترکہ طور پر چلائی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے مطابق ملک میں 15 لاکھ مہاجرین رجسٹرڈ ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی میں سے ایک ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ سے زائد مہاجرین کی رجسٹریشن نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:2018 میں افغان مہاجرین کی واپسی میں کمی کا امکان

پاکستان میں دہشت گردی کی ایک لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔

مہاجرین کے لیے قائم ایک بین الاقوامی تنظیم اور دنیا بھر میں مہاجرین کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے والی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 2016 میں دستاویزات نہ رکھنے والے 2 لاکھ 48 ہزار 189 افغان شہری واپس جاچکے ہیں یا بھیج دیے گئے ہیں۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ 2018 میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کاعمل ’کم‘ رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات پر افغان پناہ گزینوں کی جانب سے پڑھنے والے اثر کو کم نہیں کرسکتا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رجسٹر ہیں، جن میں سے وطن واپس جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد 2016 میں تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار تھی جو 2017 کی اوائل تی تیسری سہ ماہی میں 50 ہزار تک رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024