• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زونگ کا مفت واٹس ایپ سروس فراہم کرنے کا اعلان

شائع April 5, 2018
— فوٹو بشکریہ زونگ
— فوٹو بشکریہ زونگ

چینی کمپنی زونگ نے اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ کا استعمال بالکل مفت کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واٹس ایپ کی تمام سروسز تک صارفین کو مفت رسائی دی جائے گی اور وہ اس میسجنگ اپلیکشن سے لامحدود کالز کرسکتے ہیں، میسجز بھیج سکتے ہیں اور یہ سہولت دنیا بھر میں کسی بھی جگہ دستیاب ہوگی اور وہ دنیا بھر میں کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر یہ پیغامات بغیر بیلنس کے بھیج سکیں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں 5 جی سروسز جلد متعارف کرانا ممکن؟

زونگ کی یہ پیشکش ویڈیو اور وائس کالز کے ساتھ ساتھ وائس اور ٹیکسٹ میسجز اور دیگر ملٹی میڈیا شیئرنگ یا ڈاﺅن لوڈ کے لیے ہے۔

اس کمپنی کے پوسٹ پیڈ، پری پیڈ، انٹرنیٹ سم یا موبائل براڈ بینڈ کے صارفین اس سروس کو *247# کرکے ایکٹیو کرسکتے ہیں۔

سروس ایکٹیو ہونے کے بعد واٹس ایپ سروسز مفتہ جائیں گی اور اس کے لیے کوئی ڈیٹا لمٹ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستانی بینک اے ٹی ایم ٹیکنالوجی اپ گریڈ کریں'

زونگ کا دعویٰ ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں تیز ترین فور جی نیٹ ورک صارفین کو فراہم کررہا ہے اور اس وقت فور جی استعمال کرنے والے 70 فیصد افراد اس کمپنی کو ترجیح دیتے ہیں۔

تاہم یہ کس حد تک ٹھیک ہے، یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعدادوشمار کسی پلیٹ فارم میں دستیاب نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024