• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی

شائع November 16, 2017 اپ ڈیٹ November 21, 2017
دونوں کئی سال سے ایک ساتھ رہ رہے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں کئی سال سے ایک ساتھ رہ رہے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی

کم سے کم 6 بار عالمی نمبر ایک رہنے والی امریکی سپر ٹینس اسٹار سرینا ولیمز 16 نومبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔

36 سال کی عمر میں 23 ٹینس گرینڈ ٹائیٹل جیتنے والی سرینا ولیمز اس وقت ٹینس کی عالمی خواتین رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔

پہلی بار 2002 میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنے والی سرینا ولیمز کے ہاں چند ہفتے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اور اب وہ اپنے منگیتر سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹینس اسٹار کی شادی کی تقریب ریاست لویزیانا کے شہر نیو اورلینز کے آرٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

سرینا ولیمز ریڈٹ ویب سائٹ کے شریک بانی ایلکس اوہانیان سے شادی کر رہی ہیں، تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر موسیقار جے زیڈ سمیت معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینا ولیمز نے جیون ساتھی چن لیا

دونوں نے 2015 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: ریڈٹ
دونوں نے 2015 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: ریڈٹ

شادی کی پرتعیش تقریب میں کھیل، فیشن، انٹرٹینمنٹ، سیاست، ٹیکنالوجی اور کاروبار سے منسلک 250 شخصیات شرکت کریں گی۔۔

مزید پڑھیں: سرینا آسٹریلین اوپن کی چمپیئن

خیال رہے کہ سرینا ولیمز اور ایلکس اوہانیان نے 2 سال قبل 2015 میں روم میں منگنی کرلی تھی۔

دونوں کئی سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں، جب کہ سرینا ولیمز نے رواں برس یکم ستمبر کو بیٹی ایلیکسیا اولمپیا کو بھی جنم دیا تھا۔

سرینا ولیمز نے رواں برس حاملہ ہونے کے باوجود آسٹریلوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔

سرینا ولیمز طویل عرصے تک اور بار بار عالمی نمبر ایک کا اعزاز حاصل کرنے والی تاریخ کی تیسری خاتون ٹینس اسٹار بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024