• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

جھانوی کپور اور اشان کھاتر کی پہلی فلم ’دھڑک‘

شائع November 17, 2017 اپ ڈیٹ November 18, 2017
فلم کی ریلیز تاریخ کے اعلان کے ساتھ ساتھ اس کے نئے پوسٹرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیے گئے —.
فلم کی ریلیز تاریخ کے اعلان کے ساتھ ساتھ اس کے نئے پوسٹرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیے گئے —.

بولی وڈ کی ماضی کی کامیاب اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اور اداکار شاہد کپور کے بھائی اشان کھاتر ایک ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جن کی پہلی فلم کا نام ’دھڑک‘ رکھا گیا ہے۔

یہ فلم مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چہ مگوئیاں ختم، سری دیوی کی بیٹی بھی اسکرین پرنظر آئیں گی

اس فلم کے نئے پوسٹرز دھرما کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے، جس میں جھانوی اور اشان دونوں نہایت دلکش نظر آرہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ دسمبر میں ہوگا جبکہ اسے اگلے سال 6 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

کرن جوہر نے بھی فلم کے کرداروں کو متعارف کروانے کے لیے اس کے پوسٹرز شیئر کیے۔

جبکہ جھانوی کی والدہ سری دیوی نے بھی فلم کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

اس سے قبل یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ جھانوی کپور کو ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ فلمی دنیا میں متعارف کرایا جائے گا تاہم ان پوسٹرز کے ساتھ یہ تمام خبریں بےبنیاد ثابت ہوگئیں۔

جھانوی کپور نے اپنی فلم کے پوسٹرز شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی پبلک کردیا۔

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on

خیال رہے کہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان جو جھانوی کی قریبی دوست بھی ہیں کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو دسمبر 2018 میں ریلیز کرنے کی تاریخ دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024