• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزن کم کرنے کے سوال پر ودیا بالن کا رپورٹر کو کرارا جواب

شائع November 16, 2017
’خواتین پر مبنی فلموں اور وزن کم کرنے کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں‘ —۔
’خواتین پر مبنی فلموں اور وزن کم کرنے کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں‘ —۔

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کبھی بھی اپنے دل کی بات بولنے سے ڈرتی نہیں۔

اور وہ بولی وڈ میں اتنے سال گزارنے کے بعد آج بھی بالکل ایسی ہی ہیں۔

ودیا بالن اس وقت اپنی فلم ’تمہاری سلو‘ کی پروموشنز میں مصروف ہیں، اور اس ہی حوالے سے انہوں نے خواتین کے اعزاز میں رکھے گئے ایک ایوارڈ ایونٹ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن کا ایک اور منفرد انداز

اس دوران جب ودیا بالن میڈیا سے بات ہی کررہی تھیں، تب ایک رپورٹر نے ان سے ایک ایسا سوال پوچھا جس پر ودیا کافی حیران ہوگئیں، تاہم انہوں نے بغیر غصہ کیے جواب دے کر رپورٹر کو خاموش کروا دیا۔

ودیا بالن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ ’ودیا بالن کیا آپ خواتین پر مبنی فلمیں کرنے کے علاوہ گلیمرس کردار ادا کریں گی جس کے لیے آپ کو اپنا وزن کم کرنا ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: میری کامیابی میں کسی کا کردار نہیں، ودیا بالن

اس پر ودیا بالن نے اپنی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’خواتین پر مبنی فلموں اور وزن کم کرنے کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں، میں جو کام اس وقت کررہی ہوں اس سے کافی خوش ہوں، البتہ اچھا ہوگا کہ آپ جیسے لوگ اپنی سوچ تبدیل کرلیں‘۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ودیا بالن سے ان کے وزن پر سوال کیا گیا ہو، یا انہیں موٹاپے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، تاہم ودیا ہمیشہ ہی اپنے انٹرویوز میں یہی بتاتی ہیں کہ انہیں ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تمہاری سُلُو‘ کا ٹریلر جاری

ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ بھی ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جو گھر کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ریڈیو جوکی بھی ہیں۔

یہ فلم رواں ماہ 17 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024