• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فائرفوکس کا نیا ویب براؤزر گوگل کروم سے بہتر؟

شائع November 15, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اگر تو آپ اپنی انٹرنیٹ کی رفتار دو گنا تیز اور کمپیوٹر ریم کا استعمال بہتر کرنا چاہتے ہیں تو گوگل کروم کی بجائے موزیلا کے نئے فائرفوکس کوانٹم ویب براﺅزر کو استعمال کرکے دیکھیں۔

موزیلا کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا ویب براﺅزر گوگل کروم سے دوگنا تیز اور تیس فیصد کم میموری استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل کروم کے 10 جادو جو حیران کردیں

اس براﺅزر کی تیاری میں کمپنی کو ایک سال لگا اور اسے صارفین کے لیے تیز اور جدید بنانے کے لیے کافی تبدیلیاں کی گئیں۔

فائر فوکس کوانٹم کے نئے فیچرز میں ایک یونی فائیڈ سرچ بار نمایاں ہے جو صارفین کو مطلوبہ مواد سرچ کرنے میں مدد دیتی ہے، نیوی گیشن آئیکون اب بائیں جانب چلے گئے ہیں جبکہ پرسنل آئٹم جیسے ڈاﺅن لوڈز، ہسٹری، اسکرین شاٹ دائیں جانب۔

انٹرنیٹ صارفین اس نئے فائر فوکس براﺅزر کو اب اپنے کمپیوٹر پر ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم کی آسان ٹپ جو آپ کا وقت بچائے

کمپنی کے مطابق اسے بہتر بنانے کے لیے 1190 سافٹ وئیر بگز کو ختم کیا گیا تاکہ اسے گوگل کروم کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ کچھ سال پہلے فائر فوکس کے استعمال کو کافی فروغ ملا تھا مگر گوگل کروم کے عروج نے اس کے صارفین کو کافی کم کردیا۔

ابھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ گوگل کروم کو ہی ویب براﺅزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور موبائل پر بھی اسے ہی غلبہ حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024