• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

ہونڈائی کی 4 گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع November 15, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈائی نشاط ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ ہونڈائی نشاط ڈاٹ کام

جنوبی کورین کمپنی ہونڈائی بہت جلد پاکستان میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے والی ہے۔

رواں سال پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کے قیام کا معاہدے کرنے والے نشاط گروپ کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی ایک بار پھر پاکستانی مارکیٹ میں واپسی کرنے والی ہے۔

مزید پڑھیں : ’ہونڈائی اب پاکستان میں گاڑیاں بنائے گی‘

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر چار گاڑیوں کی تصاویر دی گئی ہیں جنھیں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی دونوں کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ان گاڑیوں کی تصویر میں البتہ یہ ضرور لکھا ہے 'بہت جلد' جبکہ یہ ہونڈائی کی ٹکسن، کریٹا، ایلانٹرا اور ویرنہ گاڑیوں کی تصاویر ہیں۔

ہونڈائی اس سے قبل 2004 تک پاکستان میں اپنی گاڑیاں اسمبل کرتی رہی تھی مگر اس کے مقامی اشتراک دار کمپنی فاروق موٹرز لمیٹڈ کے دیوالیہ ہونے کے بعد کورین کمپنی نے اسمبلنگ بند کردی تھی۔

رواں سال مارچ میں نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشاءنے ڈان کو بتایا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی چھوٹی گاڑیوں کی اسمبلنگ سے آغاز کرنا چاہتی ہے تاکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود جاپانی کمپنیوں سے مقابلہ کیا جاسکے۔

اس بات کے امکانات ہیں کہ مقامی طور پر تیار کردہ ہونڈائی گاڑیاں ہائیبرڈ ہوں گی جس سے صارفین کو ایندھن میں بچت کرنے میں مدد مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'رینالٹ کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ'

اس وقت پاکستان میں صرف جاپان سے درآمد کردہ ہائیبرڈ ری کنڈیشن گاڑیاں دستیاب ہیں مگر مقامی طور پر تیار کردہ کوئی بھی گاڑی ایسی نہیں۔

ابھی ہونڈائی کی ان ممکنہ گاڑیوں کی قیمت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ مقامی طور پر سرگرم جاپانی کمپنیوں کے مقابلے میں انہیں کم رکھا جاسکتا ہے تاکہ انہیں سخت ٹکر دی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024